گھریلو تنازعہ بد تمیز پولیس آفیسر کی خاتون سے دست درازی

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) گھریلو تنازعہ بد تمیز پولیس آفیسر کی خاتون سے دست درازی، خاتون نے منہ پر کرارا تھپڑ رسید کر دیا، ایس آئی کی ننگی گالیاں اہلکاروں نے منت سماجت کر کے اسے خاموش کرایا، متاثرہ خاتون کی آر پی او سے داد رسی کی اپیل ، اتھرے سب انسپکٹر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شازیہ نامی خاتون نے تھانہ صدر واہ کینٹ میںاپنے سوتیلے باپ کے خلاف تھانہ صدر واہ کینٹ میں درخواست گزار رکھی تھی کہ سو تیلا باپ ماں سے ملنے سے منع کرتا ہے۔۔

جبکہ انور سلطانہ نے اپنے داماد کے خلاف گھر میں آ کر بد تمیزی اور لڑائی جھگڑے کی درخواست دے رکھی تھی،جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر زراعت کو انکوائر ی آفیسر مقر ر کر کے معاملہ کو حل کر انے کی ہدایت کی،گزشتہ روز جب سب انسپکٹر نے دونوں فریقین کو بلا کر حقائق جا ننے کی کو شش کی تو اسی دوران دونوں فریقین آ پس میں گھتم گھتا ہو گئے،جس پر پولیس نے تھانہ میں جھگڑا کر نے پر سوتیلے والد انور خان اور داماد سعادت علی کو تھانہ میں بند کر دیا ،جس پر شازیہ طیش میں آ گئی اور تفتیشی آفیسر زراعت کو منع کیا کہ وہ ایسا نہ کرے جس پر اتھرے سب انسپکٹر نے تمام اخلاقی حدیں عبور کر کے تھانہ میں خاتون کا ننگی ننگی گالیاں نکالنا شروع کر دیں۔۔

شازیہ نے بار ہا اسے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا اور نازیبہ الفاظ جو کہ ایک پولیس آفیسر کو زیب نہیں دیتے استعمال کرنا شروع کر دیئے،شازیہ نے اپنی عزت کی دھجیاں بکھرتے دیکھ کر غصہ میں آکر ایک زور دار تھپڑ موصوف سب انسپکٹر زراعت کے منہ پر رسید کردیا،اور اسے اپنی حدود میں رہنے کی اپیل کی،تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ ایس آئی کافی دیر تک خاتون کا منہ تکتا رہا اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ ایک خاتون اسے اسطرح زلیل بھی کر سکتی ہے،متاثرہ خاتو نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے جان و مال کے محافظ ہماری عزتوں سے کھیلنا شروع ہوگئے ہیں، اس نے بتایا کہ زراعت ایک کرپٹ افسر ہے جس نے مجھے نہ صرف گالم گلوچ کی بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ،خاتون نے مذکورہ ایس آئی کے خلاف ڈی ایس پی کو بھی بتایا مگر اسکی کوئی شنوائی نہ ہوئی ،خاتون کا کہنا تھا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر زمہ داری ایس آئی زراعت پر ہوگی،جس نے مجھے اتنا ٹارچر کیا کہ میرا بلڈ پریش اتنا ہائی ہوگیا کہ کسی وقت بھی مجھے برین ہمیرج ہوسکتا ہے ، پولیس مظلومو ں کی داد رسی کی بجائے اسکی جیب کی طرف دیکھتی ہے اگر پارٹی دھڑی ہو تو سب اچھا ورنہ کتوں کی طرح زلیل کیا جاتا ہے اس نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ایس آئی زراعت کی فوری بر طرفی اور اسے خلاف محکمانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے،جو لوگوں کی ماں بہنوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کر کے پولیس کا مورال ڈاو ن کر رہے ہیں،ادہر عوامی حلقوں کی جانب سے بھی سخت غصہ کا اظہار کیا گیا ہے اور تھانہ میں موجود کالے بھیڑیوں کے خلاف پولیس کے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی نمائندہ تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038