گھریلو صارفین کی گیس ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں، خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب پاکستانیوں کا حق ہے کہ گیس ان کے گھروں تک پہنچے، اس کے بعد گیس پیدا کرنے والے صوبوں کی دیگر ضروریات پوری کی جائیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم کاکہنا تھاکہ دیگر تمام سیکٹرز کو گیس بند کرنے کے باوجود پنجاب میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی طلب سے دوتہائی کم ہے۔

آرٹیکل 158 کی بنیادی روح بھی یہی تھی کہ پہلے ملک بھر کے گھریلو صارفین کی گیس ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں تاکہ سردیوں میں یہ مسئلہ حل ہوجائے۔