کوئی ڈھیٹ ہو جائے تو کیا کیا جائے؟ ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچا لیا گیا۔ شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

راولپنڈی (جیوڈیسک) کوئی ڈھیٹ ہو جائے تو کیا کیا جائے، شیخ رشید کا طنز، کہتے ہیں ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچا لیا گیا، جندال سے چھپ چھپ کر ملاقات درست نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے اتارا تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے۔

ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچا لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جندال سے چھپ کر ملاقات درست نہیں، جندال کا چھپ چھپ کر آنا بھی شرمناک ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نااہل ہو چکے، ساٹھ دن کی مہلت ملی ہے۔

بعد ازاں شہر اقتدار میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلا، عمران خان کی قیادت میں ٹیڑھی انگلی سے نکال کر دکھائیں گے۔