ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ والد کے ساتھ سیاست میں متحرک

Donald Trump and Ivanka Trump

Donald Trump and Ivanka Trump

نیو یارک (جیوڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے والد کے ساتھ سیاسی ملاقاتوں میں شرکت کرنے لگی۔

ٹرمپ ٹاور میں جاپانی وزیر اعظم شینزو ابے سے ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔ جس سے امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی۔

ایوانکا کاروبار میں اپنے والد کی دست راست مانی جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ بھی صدارت اور کاروبار ساتھ ساتھ چلانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

تجزی نگاروں کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی ملاقاتوں میں ایوانکا کی موجودگی ٹرمپ کو کاروباری فائدہ پہنچا سکتی ہے۔