ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک امیدوار کیلئے خطرہ : جو کرولے

Jo Karole

Jo Karole

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک سے ڈیموکریٹک جماعت سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن جو کرولے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر اپنی جماعت کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد ہو گئے تو وہ ڈیموکریٹک امیدوار کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی اور ایوان نمائندگان کے الیکشن میں ڈیموکریٹک کی یہ کوشش ہو گی کہ وہ ایوان نمائندگان کا کنٹرول ری پبلکن سے چھین لیں انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کانگریس کی رکن ڈیبی ویورنیم کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو ڈیموکریٹک کی جانب سے صدارتی امیدوار کا ٹکٹ ملنے کے آثار واضح ہو گے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن مسلمانوں کے خلاف سخت قوانین بنانے اور خواتین کے خلاف اپنی جن پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔

ڈیموکریٹک ان ایشوز پر واضح بیان جاری کر کے امریکیوں کے ووٹ حاصل کر کے ٹرمپ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ دوسری طرف ریپبلکن کے تھنک ٹینک کے کچھ اراکین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی خاتون کو نائب صدر کے لیے چن لیں اس سے ہیلری کلنٹن کا سیاسی طور پر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ورنہ خواتین کی اکثریت صدارتی الیکش میں ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیکر ٹرمپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔