ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم میں پاکستان کیلئے منفی خیالات کا اظہار

Donald Trump

Donald Trump

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کےدوران ہی پاکستان کےبارےمیں منفی خیالات کا اظہار شروع کردیا ہے۔

مقامی ریڈیو ٹاک شو میں گفتگو کے دوران صدارتی امیدواربننےکے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے بارے میں اپنے ارادے ظاہر کرنا قبل از وقت سمجھتے ہیں ۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرےلیےیہ بہت اہم ہے،اگرمیں جیت گیاتومیںآپ اوردیگرلوگوں کویہ نہیں بتائوں گاکہ میں کیاکروں گا،لوگوں کومعلوم نہیں ہوناچاہیےکہ آپ کےارادےکیاہیں۔یہ کم علمی کی بناپرنہیں کہہ رہاکیونکہ جس قدرکوئی اورشخص پاکستان کےبارےمیں جانتاہے،میں بھی جانتاہوں۔

اس سوال کے جواب میں کہ ’’اگر پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوا تو امریکابھارت سےمدد لے سکتا ہے‘‘توڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اس وقت کچھ ہوش مندی ہے،مگروہاں عدم استحکام آسکتاہے۔اس لئے آپ کوتعلق رکھناپڑےگااوراس میںبھارت کوشامل کرناپڑےگا۔پاکستان کےلیےبھارت چیک کی حیثیت رکھتاہے،میں اس سطح پرجلدازجلدبات شروع کروں گا۔