ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم تعصب اور نفرت پر مبنی ہے: ہیلری کلنٹن

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو امریکا آنے سے روک دینے کی ٹرمپ کی تجویز باعث شرم اور خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا ٹرمپ کے مسلم مخالف پروپیگنڈا سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا۔ وہ انتہا پسندوں کے ہاتھوں کھیل رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ امریکا انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے ٹرمپ انہیں امریکا مخالف پراپیگنڈہ کا ایک اور موقع دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ہیلری کلنٹن کی سابق اسسٹنٹ ہما عابدین نے بھی ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہوں نے امریکا کے قانون کی کتاب میں نسل پرستی کا باب لکھنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے بیان سے امریکا کی ساکھ اور سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔