ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہنگامہ آرائی کا شکار، گارڈز کا میڈیا نمائندوں پر تشدد

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ورجینیا کی راڈ فورڈ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر ہال میں طلبا نے احتجاج کیا۔

ہال میں موجود شرکاء نے نو مور ہیٹ اسپیچ کے نعرے لگائے۔ اس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے میں ٹرمپ کو کئی بار تقریر روکنا پڑی۔

اسی دوران ٹرمپ کے سیکیورٹی گارڈز نے ایک کیمرہ مین پر تشدد کر کے اسے ہال سے باہرنکال دیا۔