ڈونلڈ ٹرمپ مخالف الیکٹرونک سائن بورڈز ہیک

Electronic Sign Board Hacked

Electronic Sign Board Hacked

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں الیکٹرونک سائن بورڈز ہیک کر لیے گئے، سائن بورڈز پر ڈیمو کریٹ امیدوار برنی سینڈرز کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں نعرے لکھے گئے ، ادھر کیلی فورینا کے گورنر جیری براؤن نے ریاست میں پرائمری انتخابات سے پہلے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

الیکٹرونک سائن بورڈ ز پر صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیمو کریٹ امیدوار برنی سینڈرز کی حمایت میں نعرے لکھے گئے جبکہ متنازعہ بیانات دینے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔

دوسری جانب کیلی فورینا کے گورنر جیری براؤن نے ڈیمو کریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب 7 جون کو کیلیفورنیا میں پارٹی کے اہم پرائمری انتخابات ہو رہے ہیں۔

جیری براؤن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک صدارت سے بچنے کے لیے ہیلری کلنٹن کو امیدوار چننا ہی واحد راستہ ہے۔