ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکالنے کی دھمکی

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر بنا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دونگا۔

بھارتی باشندے امریکی شہریوں کی ملازمتیں چھین رہے ہیں۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی باشندے امریکی شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی باشندوں نے امریکی شہریوں کی ملازمتوں پرقبضہ کیا ہوا ہے۔ اگر میں امریکا کا صدر بن گیا تو بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکال دونگا۔