ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ہالی ووڈ فنکار بھی برہم

Hollywood Actress

Hollywood Actress

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن کر ہالی وڈ فنکاروں کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔ فنکار سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو کوستے نظر آئے۔ کیٹی پیری نے کہا رونا مت، بیٹھنا بھی نہیں۔

ہم وہ قوم نہیں جو نفرت کو اپنی قیادت کرنے دیں۔ میڈونا نے کہا ایک نئی آگ بھڑک اٹھی لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔

پسی ریوٹ نے کہا کہ پیوٹن نے سب سے پہلے ٹرمپ کو مبارکباد دی۔ دونوں پیدائشی احمق اور خود غرض ہیں۔ ایڈم میکے کے مطابق آج سب سے بڑی شکست بنی نوع انسان کی ہوئی کیونکہ ٹرمپ کے امریکا میں موسمیاتی تبدیلی کو کوئی سنجیدہ ہی نہیں لے گا۔

کامیڈین ریکی گرویز کو ٹرمپ کے بیانات یاد آ گئے۔ کہتے ہیں کینیڈا نے دیوار کی تعمیر شروع کر دی۔