گدھوں کے انڈوں سے بھوکے بچے نکل آئے ہیں ‘ راجونی اتحاد

Poor People

Poor People

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام میں زکوة کا مطلب صاحب ثروت افراد کے تعاون سے پسماندہ و مظلوم طبقات کی دادرسی ہے مگر زکوٰة کے حصول کیلئے صوبے و مرکز میں شروع ہونے والی چپقلش اس شعبہ میں بھی کرپشن و لوٹ مار کا پتا دینے کے ساتھ اس بات کو بھی ظاہر کر رہی ہے۔

اقتدار پر قابض بوڑھے گدھ قومی و عوامی وسائل کی لوٹ مار کے ذریعے قوم کی نعشیں نوچتے نوچتے اب خیرات و زکوٰة پر قبضے کے ذریعے مظلوم ‘ محروم‘ معذور طبقات و افراد کو بھی اپنے نوکیلے پنجوں میں دبوچ کر اس کی بوٹیاں بھنبھوڑ نے کیلئے تیار ہوچکے ہیں کیونکہ اب ان کی تعداد محدود نہیں رہی بلکہ اب ان کے اندوں سے نئے بچے نکل آئے ہیں اور ان کی بھوک مٹانے کیلئے نئی نعشوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہا کہ اب عوام کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی نسلوں کے مستقبل کو ان گدھوں کی تیز نوچ اور چیر پھاڑ سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کیخلاف متحدویکجا ہوجائیں اور ووٹ کے ذریعے انہیں مسترد کرکے ان کے احتساب اور لوٹی گئی قومی دولت و عوامی وسائل کی بازیابی کی بنیاد رکھیں۔