ڈگ بریسویل پاکستان کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل

Doug Bracewell

Doug Bracewell

ویلنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں انور علی کے بونسر پر زخمی ہونے والے مچل میکلنیگن کی جگہ ڈگ بریسویل کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

میکلنیگن کی آنکھ کے قریب فریکچر ہو گیا ہے۔ کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے انھیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعرات کو ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔