کراچی کی خبریں 13/4/2017

MRP Kotri Visit

MRP Kotri Visit

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلبھوشن کی پھانسی پر بھارت کی جانب سے ہرحد تک جانے کی دھمکی کے باوجود عسکری و سیاسی قیادت کی جانب سے کلبھوشن کے معاملے پر کسی بھی قسم کا دباو قبول نہ کرنے کا عزم یقینا مستحسن ہے مگر اس کے باجود یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت چانکیائی سیاست کا ماہر ہے اسلئے اس کی دھمکیوں کو نظر انداز کرنے کی بجائے سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھارت سے متوقع خطرات کی پیش بندی کی جائے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کلبھوشن کی پھانسی پر بھارتی دباو و دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینے مو ¿ثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے سکتا ہے بلکہ وفاق و صوبوں کے درمیان تناو میں بھی اضافہ کرسکتا ہے اور علیحدگی پسندوں کو بھی نئی کمک فراہم کرسکتا ہے جبکہ آبی دہشتگردی میں اضافہ کے ساتھ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ایل اوسی پر کشیدگی بڑھانے کیساتھ سرحدی جھڑپوں اور جنگ کا آغاز بھی کرسکتا ہے جبکہ پاکستان کو عالمی تنہائی سے دوچار کرنے کی کوششوں میں بھی تیزی لائی جاسکتی ہے اسلئے پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کو بھارت کی ہمہ اقسام سازشوں سے پاکستان و عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری و جامع اقدامات کی ضرورت ہے ۔

کراچی کو مفتوحہ شہر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے‘ جی کیو ایم
کراچی ہمارا ہے کا نعرہ لگاکر استحصالی حکمران طبقہ حملہ آوروں کا سا کردار ادا کررہا ہے ‘ سورٹھ ویر
شہری مسائل پر جی کیو ایم کا ہنگامی اجلاس ‘ حکومتی کردار کی مذمت ‘ اقبال چاند کیلئے دعائے صحت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکمران طبقہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے کراچی کا ہمارا ہے کا نعرہ لگاکر حملہ آوروں کا سا کردار ادا کررہا ہے اور کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ کردار کی ادائیگی کی بجائے استحصالیوں پر مشتمل حکمران کراچی کو مفتوحہ شہر کی طرح دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ شہری مسائل کے حوالے سے گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا لمعروف سورٹھ ویر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شریک امیر علی خواجہ ‘ عمران چنگیزی ‘ یونس سایانی‘ فاطمہ میمن‘ الطاف عمرانی ‘عزیز صدیقی ‘ روبینہ شاہین ‘ منظور سولنگی ‘ اسماعیل کچھی ‘ اشتیاق ارائیں‘ محمد افضل مغل ‘ اقبال ٹائیگر ‘ حنیف دربار ‘ اقبال موٹلانی ‘پرویز میگھانی ‘روزینہ خان روزی ‘ صبا میمن ‘ زبیدہ آپا ‘گلوکارہ وفا ‘ یعقوب شیخ ‘ یاسین مہران والا ‘ الطاف میمن ایڈوکیٹ‘ صدیق بلوچ ایڈوکیٹ‘ایڈوکیٹ ایوب صدیقی ‘ راجہ انور ایڈوکیٹ‘ موسیٰ تھیبو‘ عارف عرب‘جونا گڑھ فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی‘ آفس سیکریٹری مصطفی خان ‘ ایشوریا جونیجوسندھی جماعت کے صدر یونس جونیجو ‘ جنرل سیکریٹری اسماعیل جونیجو ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس کے چیئرمین اسلم خان ودیگر نے کراچی کے حوالے سے حکومتی کردار کی مذمت کی اور کچھ عرصہ قبل حادثاتی طور پر زخمی ہونے گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی طویل علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی و تندرستی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر نور محمد غازی نے نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی کی جانب سے اقبال چاند کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جبکہ آرٹس کونسل کے روح رواں احمد شاہ ‘ معروف سماجی رہنما حاجی حنیف طیب ‘ میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن ‘ پولانی ٹریولز کے یحییٰ پولانی ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے سابق عہدیداران اقبال ساندھ ‘ عبدالعزیز عرب ‘ مصطفی قاضی ‘ فاروق کمال اور ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فا ¶نڈیشن کے چیئرمین نوابزادہ غلام مصطفی خان نے بھی اقبال چاند کی صحتیابی کیلئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھیجے !

کلبھوشن پھانسی پر دبا ¶ قبول نہ کرنے کا عسکری عزم مستحسن ہے‘ راجونی اتحاد
فوج کا عزم سیاسی قیادت کیلئے درست راہوں و منزل کے تعین کیلئے روشن مشعل کی حیثیت رکھتا ہے!
فوج پوری دیانتداری سے ملکی حفاظت اور قومی تحفظ کا فریضہ نبھارہی ہے ‘ عمران چنگیزی ‘ امیرعلی خواجہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے بھارتی یا بیرونی دبا ¶ کو قبول نہ کرنے کا عزم یقینا اس بات کا ثبوت ہے کہ افواج پاکستان نہ صرف وطن عزیز کے دفاع و تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں بلکہ پاکستان کو اندرونی دشمنوں سے محفوظ بنانے کیساتھ بیرونی ایجنٹوں کی سرکوبی کا فریضہ بھی نبھا رہی ہیں ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘پاکستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر نواز ملاح ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ اقبال ٹائیگر مارواڑی‘ یونس سایانی‘ امیر علی خواجہ‘یحییٰ خانجی تنولی ‘ اقبال چاند‘فیض محمد لغاری ‘نواز ملاح ‘ محبوب خان اچکزئی ‘حق نواز ربوانی ‘سونہار وریام بلوچ ‘ خان محمد جوکھیو ‘ احمد علی جتوئی ‘ اسماعیل لاکھا‘غلام نبی چانڈیو ‘غلام محمد ڈاہری ‘ اقبال ہنگورو ‘ عبدالرزاق لاکھانی ‘دا ¶د ابراہیم و دیگرنے کہا کہ بھارتی دھمکیوں کے باوجود افواج پاکستان نے بیرونی دبا ¶ قبول نہ کرنے کے عزم کے ذریعے سیاسی قیادت کیلئے درست راہوں و منزل کے تعین و انتخاب کی مشعل روشن کردی ہے ۔

شہیدوں و غازیوں کی بدولت ہی وطن سلامت و پر امن ہے ‘ سولنگی اتحاد
غیر معمولی کارکردگی پر اعزاز پانے والے افسران و جوانوں کا سولنگی قوم سلام پیش کرتی ہے‘ امیر سولنگی
اعزازات سے نوازنے کی روایت حب الوطنی ‘ فرض شناسی اور جرا ¿تمندی کو فروغ دے گی ‘ صالح سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کواعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو میںپروقار تقریب کے انعقاد پر افواج پاکستان کوسلام تحسین اورغیر معمولی کارکردگی کے صلے میں اعزازات پانے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی پٹی والا‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘غلام عباس سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ ڈاکٹر مسعود سولنگی‘غلام سرور سولنگی ‘ڈاکٹر اے ڈی سولنگی ‘ صالح سولنگی‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگر نے کہا کہ شہداءو غازیوں کی قربانی و محنت کی بدولت ہی یہ وطن آزاد اور پر امن ہے اور آرمی چیف کی جانب سے ان کیلئے اعزازات ان کی قربانی ‘ محنت اور جرا ¿ت کی ایسی قدردانی ہے جو افسران و جوانوں کی حوصلوں کو مزید مہمیز دے گی اسلئے بہتر کارکردگی پر اعزازات کی روایت ہر محکمہ میں شروع ہونی چاہئے تاکہ ہر سرکاری محکمے کی کارکردگی اور عملے کی فرض شناسی میں اضافہ ہو ۔

جہیز وگھر سامان کی رسم سماج کوتباہ و برباد کررہی ہے ‘آئی ایم ایس او
مساوات سے متصادم رسومات سماج کو اخلا ق باختگی سے دوچار کردیںگی ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ
شادی جیسے مقدس بندھن کو ”گھر سامان“ بروکروں نے کمیشن بخش کاروبار بنارکھا ہے‘ اقبال چاند
فرسودہ رسومات کے خاتمہ کیلئے محترم ومعزز شخصیات کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا‘ نور محمد وارثی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اصلاح میمن سماج آرگنائزیشن کے چیئرمین فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ‘ جنرل سیکریٹری نور محمد وارثی ‘ جوائنٹ سیکریٹری عبدالغفار اپلیٹا والا ‘ اسلم ترک اور لیگل ایڈوائزر وماہر قانون الطاف حسین ایڈوکیٹ نے معاشرے میں موجود جہیز اور میمن سماج میں قائم گھر سامان کی فرسودہ ‘ قبیح اور غیر انسانی رسم و رواج کیخلاف میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے صدر آل پاکستان میمن فیڈریشن عبدالعزیز میمن ‘ میمن سماجی رہنما حاجی حنیف طیب‘ سیاسی ‘سماجی و مذہبی رہنما محمد حسین محنتی ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساندھ ‘ سیکریٹری عبدالعزیز عرب اور نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خانجی سے میمن سماج کی تباہی کا باعث بننے والی جہیز و گھر سامان کی فرسودہ روایات ‘ مہندی ‘ مایوں ‘ ابٹن ‘ ہلدی جیسی فرسودہ رسومات کے خاتمے اور شادی بیاہ میں انواع و اقسام کھانوں کی بجائے ون ڈش کی پابندی کرانے کیلئے کردار کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کی لعنت نے جہاں معاشرے کی دھجیاں بکھیر کر غریب کو بیٹی کی شادی کے فریضے کی ادائیگی سے محروم کردیا ہے وہیں میمن سماج کی گھر سامان کے نام پر قائم غیر شرعی روایت نے میمن سماج کے بخےے بھی ادھیڑ کر رکھ دیئے ہیں اور10فیصد کمیشن کے حصول کیلئے گھر سامان کے نام پر شادی جیسے مقدس بندھن کو کاروباربناکر غریب کی بیٹیوں کوشادی سے محروم کرکے بوڑھا کرنے والے بروکروں کا احتساب اورجہیز و گھر سامان کی غیر شرعی ‘ فرسودہ ‘ قبیح اورمساوات سے متصادم رسم و رواج کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو تباہی سے دوچار میمن سماج مکمل طور پربرباد اور اخلاق باختگی سے دوچار ہوجائےگا