ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری

Kasur Police Kachahre

Kasur Police Kachahre

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری،کھلی کچہری میں ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم ، صدر بار قصور چوہدری منیرسمیت 75افراد نے درخواستیں دی، 24گھنٹے میں کاروائی کا حکم، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی تھانہ گنڈا سنگھ میں کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری کے دوران ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم، صدر ڈسٹرکٹ قصور چوہدری منیر احمد، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی سمیت 75افراد نے اپنی درخواستیں پیش کی، اس موقع پر اہلیان منڈی عثمان والا اور اہلیان مصطفی آباد نے پیش ہوکر کہا کہ ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے ہمارے تھانوں میں تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں، ڈاکوئوں اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر دیا تھا انہیں دوبارہ انہیں تھانوں میں تعینات کیا جائے، جس پر اہلیان گنڈا سنگھ نے کہا جب سے طارق بشیر چیمہ گنڈا سنگھ میں تعینات ہوا ہے۔

جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ گئے ہیں ہم انہیں کسی صورت نہیں جانیں دے گے، جس پر ڈی پی او قصور نے طارق بشیر چیمہ کو بطور ایس ایچ او گنڈا سنگھ ہی تعینات رکھے جانے کا اعلان کیا، کھلی کچہری میں پیش ہونے والے 14افراد کی درخواستیں زمین اور لین دین کے تنازعات پر تھی، 18سائلین کو جلد از جلد میرٹ پر انصاف مہیا کرنے کی یقین دھانی، 9مقدمات درج کرنے کا حکم، دس افراد کو دو دن میں، تین افراد کو سات دن میں، چار افراد کو پانچ دن میں، چار افراد کو چار دن میں انصاف مہیا کرنے کی یقین دھانی کروائی گئی۔

دو خواتین نے پیش ہو مالی امداد کا اپیل کی،جس پر ایک خاتون کی مالی امداد کروانے اور ایک خاتون کی ٹانگ کا آپریشن پانچ دن میں کروانے کا حکم، درخواست دینے کے بعد48گھنٹے گزرنے کے باوجود کاروائی کرنے کرنے والے منور ایس آئی کو چارج شیٹ،ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او صدر کو شو کاز نوٹس،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایسے نا اہل تھانیدار محکمہ پولیس کی بد نامی کا سبب بن رہے ہیں، انہوں نے ایس ایچ اوزکو حکم دیا کہ وہ اپنے تفیشی افسران سے میٹنگ کیا کریں اور مقدمات کی رپورٹ طلب کیا کریں اور حالات سے با خبر رہا کریں، ڈی پی او قصور نے کہا کہ گھریلوں ، لین دین اور پنچائت معاملات کو نمٹانے کیلئے مثالتی کمیٹیوں کوفعال کیا جا رہا ہے،، تاکہ پولیس بہتر طور پرکر ائم کو کنٹرول کرے گی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی وے ،بڑی و چھوٹی سڑکیں اور دیہاتی راستے موثر حکمت عملی ،عوامی تعاون اور ہارڈ کور پولیسنگ کے تحت محفوظ بنالیے گئے ہیں عوام کی جان و مال اور عزت کے دشمن ڈاکو ،بدقماش عناصر اور کریمنل ذہنیت کے حامل افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیاجا ئیگا قصور پولیس نے ان کریمنل کو قابو کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے، جرائم اور لا قانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے گا اور کسی بدمعاش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہم نے عوام کو انصاف مہیا کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہارڈ کور پولیسنگ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی میدان میں بڑی تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے جس نہ صرف عوام اور پولیس میں اعتماد کا مضبوط رشتہ پیدا ہوگا بلکہ پولیس اور عوام رابطوں سے ہی صحیح معنوں میں جرائم کا موثر انداز سے خاتمہ ہوسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھے کردار کے حامل افراد پر مشتمل تھانہ کی سطح پر مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو ایک ہفتہ تک کام شروع کردیں گی جتنے بھی معمولی معاملات مصالحتی کمیٹیاں حل کریں گی۔ انہوں نے پولیس افسران و ملازمان پر سختی سے زوردیا کہ عوامی خدمت کی بجا آوری میں ہر ممکنہ کوشش کریں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیںشہریوں کو تحفظ مہیا کر کے لوگوں کی دعائیں لیں اور پولیس کے لئے نیک نامی کا باعث بنیںکیونکہ پولیس کے بارے میں عام آدمی کے مثبت جذبات ہمارا سرمایہ ہیں ۔قصور پولیس نے درست سمت کا تعین کر لیا ہے۔

عوام جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، اپنا سب کچھ لٹادیں گے آپ کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ، ڈی پی او قصور نے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ مکمل کرنے کے بعد مختلف پولیس چوکیوں اور دیہات کا رخ کریں گے اور ہر شہری کے پاس جا کر اس کی فریاد سنیں گے ، نہ صرف انصاف کریں گے بلکہ انصاف عوام کو ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، کرپٹ اور نا اہل ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،درخواستیں پیش کرنے والوں میں حنیفاں بی بی، حکیم، نسرین بی بی، بلقیس بی بی، سکینہ بی بی، صغراں بی بی، عزیزاں بی بی، نسیم بی بی، ثریا بی بی، صغراں بی بی، زاہدہ بی بی، محمد رشید،خالد پرویز، شوکت علی، خادم مسیح، عارف مسیح، عزیزاں دائی، عاشق حسین، محمد حسین، لیاقت علی،زینب بی بی، محمد طالب، عبدالعزیز، نعمان، رانجھا، بشیر احمد، نواب دین،اللہ دتہ، محمد حنیف، بلال، غلام نبی، مصطفی، رشید،سردار،طارق علی، بابا ابراہیم، حافظ محمد رفیق، ہدایت اللہ، محمد اکرم، بشیر، محمد یٰسین، حید ر علی، عرفان، تاج جٹ،مختاراں بی بی، یٰسمین بی بی، محمد عرفان، منیر احمد، محمد آصف، اکرم علی، سلامت علی، طارق محمود، بشیر احمد، غلام احمد، نظام دین، محمد سرور، مراز رشید، پنو، محمد بشیر، عبدالمجید، محمد شریف، محمد عاشق، اکرم، محمد عزیم، محمد اقبال اور باقر علی نے اپنی اپنی شکایات پیش کی، جس پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ان درخواستوں پر فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جو پہلے تھانوں میں درخواستیں دی گئی تھی۔ لیکن پولیس نے مناسب کاروائی نہ کی تھی۔

نئی درخواستوں پر 24سے48گھنٹوں میں کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ پہلے سے درج مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری اور جھوٹے مقدمات کی شکایات کرنے والوں کو تین سے سات دن تک کا ٹائم دیا گیا، بعد ازاں انہوں نے تھانہ گنڈا سنگھ کی انسپکشن بھی کی،صبح 9:30بجے شروع ہونے والی کھلی کچہری 3:30بجے اختتام پذیر ہوئی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی مسلسل چھ گھنٹے تک کھڑے ہو کر عوام کے مسائل سنتے رہے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کرتے رہے، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالقیوم گوندل بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈی پی اوقصور نے تھانہ گنڈاسنگھ والا کی انسپکشن بھی کی اور تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اچھی کارکردگی پر محرر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازاجبکہ کئی ایک افسران کی سرزنش کرتے ہوئے چارج شیٹ بھی کیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313