ڈی پی او خانیوال کا اردل روم ‘اختیارات سے تجاوز اور غیر حاضری پر مختلف نوعیت کی سزائیں

DPO Khanewal

DPO Khanewal

خانیوال (چوہدری نوید اشرف کمبوہ) ڈی پی او خانیوال کا اردل روم ‘اختیارات سے تجاوز اور غیر حاضری پر مختلف نوعیت کی سزائیں۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے منعقدہ اردل روم کے موقع پر موجود پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرکے ان کے مسائل کے حل کیلئے نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں بددیانت اور بدکردار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں ہے آپ کو لوگوں کے دکھ بانٹنے ہونگے اور اپنے اختیارات سے تجاوز ہرگز نہ کریں ورنہ سخت سزائیں دوں گا۔

ڈی پی او نے کہاکہ آپ کو سزا دے کر خوشی نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ کی اصلاح کے نقطہ نظر سے دی جاتی ہیں ۔بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے ملازمین کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران ایس آئی نذر عباس کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تنزلی کرتے ہوئے ایس آئی سے اے ایس آئی کی سزا’ اے ایس آئی منصب دار کو منشیات کے مقدمہ میں پارسل پی ایف ایس ایل لاہور نہ بھجوانے پر تنزلی تنخواہ ایک درجہ اور سزائے سنشور’کنسٹیبل ساجد کو لاہور ایلیٹ سنٹر میں غیر حاضر شدہ کنسٹیبل کی جگہ اسلحہ ایشو کروانے پر ڈسمس ‘کنسٹیبل حشمت علی کو ڈر ل کورٹس سے غیر حاضر ہونے پر ڈسمس’کنسٹیبل ارشد اقبال کو گن مین ڈی یس پی کبیروالا تعیناتی کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضرہونے کی پاداش میں ایک سال سروس ضبطی اور کنسٹیبل نیا ز ٹریفک سٹاف کو غیر حاضری پر سزائے سنشور دیں۔