ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں کھلی کچہری

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں کھلی کچہری عوام کی پولیس کے متعلق شکایات ڈی پی او کی طرف سے فوری طور پرشکایات دور کرنے کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل نے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنی اس موقع پر ڈی ایس پی مہر سعید ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد، انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے ، عبدالغفار، پرویز محمود ، ایس ایچ او رائے فاروق کھرل سمیت تمام تفیشی افسران بھی موجود تھے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ایس ایچ او رائے فاروق کھرل اور اے ایس آئی محمد انور کو شوکاز نوٹسز جاری کردے یوکے کی رہائشی خاتون نجمہ پروین کے گھر سے ہونے والی چوری کے حوالے سے ڈی پی او کو آگاہ کیا جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ او پیرمحل رائے فاروق احمد کھرل کو فوری ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد چوری کا پتہ لگا کر مال مسروقہ برآمد کیا جائے شہریوں نے شہرسے گزرنے والی بھاری ٹریفک کے شکایات کے ابنار لگا دے۔

قومی رضا کاروں کو 11ماہ سے تخواہیں نہ ملنے پر ڈی پی او کو توجہ دلائی جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہریوں کے اہتمام کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ معاشرے کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں جیل بھجوا جائے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیج ہے اگر کسی کو شکایات ہو تو وہ مجھے اس سے آگاہ کرے ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور ان کے خلاف فوری ایکشن بھی لیا جائے گا میرے دروازے عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ سے کھلی کچہری ہر ماہ پیرمحل میں لگائی جائے گی اور وہ کسی پبلک مقامات پر لگائی جائے گی تا کہ عوام کا پولیس پر اعتماد بر قرار رہے عوامی شکایات پر DPOنے شہر سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئیے پولیس اہلکار اپنا ڈیوٹی ایمان داری سے نبھائے غفلت اور رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کو میں ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔

Pir Mahal

Pir Mahal

غیر معیاری اشیاء تیار کرنے اور ناقص صفائی کی بناء پر ڈپٹی ڈی ایچ اور فوڈ انسپکٹر نے ہوٹل کو سیل کردیا گیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب کی ہدایات پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بالک اور فوڈ انسپکٹر سید اسحاق شاہ نے کاروائی کرتے غیر معیاری اشیاء تیارکرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پرکالونی روڈ پر واقع طارق ناشتہ پوائنٹ کو غیر معیاری صفائی پر سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا امتحانی سنٹر کا دورہ تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 پیرمحل کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے پیک کے زیراہتمام امتحانی سنٹر میں سیکورٹی اور طلبہ کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا امتحانی سنٹر میں طلبہ کو پانی مہیاکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پرامن ماحول مہیاکرنے کی ہدایت کی۔