ڈاکٹر عبدالجبار خان کی سربراہی میں آئیسکو تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : ڈاکٹر عبدالجبار خان کی سربراہی میں آئیسکو تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کی قابلیت ، اعلی پیشہ ورانہ صلاحیت اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کی بدولت آئیسکو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نمبر ون بن چکی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے ملازمین کی بہتری کے لئے واپڈا یونیورسٹی، آئیسکو ہسپتال کے قیام، آئیسکو ہیڈ آفس کی نئی بلڈنگ اور آئیسکو ٹرینگ سنٹر کے قیام اور آئیسکو ملازمین کو در پیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کو آئیسکو افسران اور ملازمین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لیبر یونٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن، پروموشن اور لائن سٹاف کو جدید ترین سیفٹی ٹرینگ کروانے کی منصوبہ بندی کرنا قابل تعریف ہے۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے جنرل سیکرٹری سید تنویر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آئیسکو میں موجودہ منیجمنٹ کے آنے سے پہلے آئیسکو میں کرپشن جڑ پکڑ چکی تھی جس پرضروری اقدامات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو نے کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔

چیئرمین لیبر یونیٹی لالہ رحیم نے اس موقع پر آئیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ ایمپلائی سن کوٹہ کے تحت بھرتی کا عمل بھی شروع کیا جائے ۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے آئیسکو کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے، آئیسکوچیف اور دیگر افسران کے خلاف میڈیا مہم چلانے کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے منفی سوچ کے حامل اور کرپٹ عناصر کی ذہنی سوچ کی عکاسی کا مظہر قرار دیا۔

میڈیا سیل ( لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین)
0322-5154664