ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمے کی سماعت 4 جون تک ملتوی

Dr Asim Hussain

Dr Asim Hussain

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے اورعلاج کرنے کے مقدمے کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہو گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے اورعلاج کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت میں ڈاکٹر عاصم ، رئوف صدیقی ، تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین اور طرفین کے وکلا عدالت میں موجود تھے۔

نامزد مئیر کراچی وسیم اخترکے وکیل نے عدالت کو درخواست کی کہ وسیم اختر ضروری کام سے دبئی گئے ہیں۔ انہیں ایک دن کی حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

رینجرز نے میڈیکل بلز کی نقول عدالتی دفتر میں جمع کرا دیں ۔ یہ میڈیکل بلز ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ہیں ۔ رینجرز نے تفتیشی افسر پر بلزغائب کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ عدالت نے مقدمے کی باضابطہ سماعت نہیں ہوئی اور سماعت 4 جون کی صبح 9 بجے تک ملتوی ہو گئی۔

آئندہ سماعت پر عدالت ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گی ۔ ملزمان میں ایم کیو ایم کے وسیم اختر ، پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل اور انیس قائم خانی ضمانت پر ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے امین الحق اور سلیم شہزاد مفرور ہیں۔