ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

Dr Irshad Kamboh And Bilawal Bhutto Met

Dr Irshad Kamboh And Bilawal Bhutto Met

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی اسلام آباد میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ۔فرانس میں پارٹی امور پر گفتگو۔

تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے اسلام آباد میں پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو فرانس میں پارٹی کو منعظم کرنے اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کو ذمہ داری سونپی کہ فرانس میں پاکستان پیپلز پارٹی کو بھر پور انداز میں منعظم کیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے عہد کیا اور پارٹی چیئر مین کو بتایا کہ فرانس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم یورپ کی تمام تنظیمات سے مضبوط سیٹ اپ رکھتی ہے ۔اور پاکستان پیپلز پارٹی فرانس جیالوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ہم اس میں نیا خون شامل کریں گے۔