میاں عرفان صدیق کے والد کا انتقال ۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی طر ف سے تعزیت کا اظہار

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )میاں عرفان صدیق کے والد محترم حاجی محمد صدیق آج 07.07.2015کو پاکستان میں انتقال کرگئے ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر انشاءاللہ ان کے آبائی گاو¿ں آٹاوہ ضلع گوجرانوالہ میں ادا کر دی جائے گی۔ میاں عرفان صدیق آج پاکستان پی آئی اے کی فلائیٹ سے روانہ ہو جائیں گئے۔فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔