ڈاکٹر سجاد کریم کی خضدار میں خانقاہ شاہ نورانی میں خودکش حملے کی پرزور مذمت

Dr. Sajjad Karim

Dr. Sajjad Karim

نیلسن : خضدار میں خانقاہ شاہ نورانی میں خودکش حملے کی نتیجے میں باون شہید اور سو سے زائد زائرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات پوری دنیا میں انتہائی دکھ و افسوس کے ساتھ سنی گئیں اس المناک سانحہ کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے قبول بھی کر لی ہے۔

یورپین پارلیمنٹ فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین اور نارتھ ویسٹ سے رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے یہ درد ناک خبر سنتے ہی انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں سانحہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں داعش کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے یہ حملہ کل پیرس میں ہؤا اور آج پاکستان میں ہؤا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہم سب پر ہے۔

بین الاقوامی برادری بالاخصوص یورپی یونین اس نازک گھڑی میں پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حالات اس ناسور کا مل کر مقابلہ کرنے کا تقاضہ کرے ہیں اور انہوں نے اس حملے کی پر زور مذمت بھی کی ہے۔