ڈاکٹر شاہد محبوب کا یو م آزادی اسپور ٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

KDA Independence Day Sports Festival

KDA Independence Day Sports Festival

کراچی : کے ڈی اے آفیسر ز کلب کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر تارہے گا اور جوممکن مدد کر سکتے ہیں کھیلوں کے فروغ کے لئے کر ینگے ان خیالات کا اظہا ر مہمان خصوصی کے ڈی اے آفیسر ز کلب کے سیکریٹری ڈاکٹر شاہد محبوب نے محکمہ کھیل حکومت سند ھ کے تعاون سے ملیر مسلم اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شاہد محبوب نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کا انعقاد ایک عظیم کام ہے کیونکہ ملک کے یوم آذادی پر ہمارے نوجوانوں کو ایک صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا گیا ہے اور تحریک پاکستان کے سرکردہ افراد نے کھیلوں کی افادیت پر بھر پور توجہ دی تھی انہوں نے محکمہ کھیل کے اکابرین کو اس فیسٹیول میں معاونت کرنے پر بھر پورخراج تحسین ادا کیا۔

اس موقع پر نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آذادی کے تاریخی موقع پر ملیر مسلم اسپورٹس کلب نے یہ فیسٹیول منعقد کرکے عظیم کا رنامہ انجام دیا ہے اور محکمہ کھیل سندھ کو جتنابھی خراج تحسین ادا کیا جائے کم ہے تقریب سے فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمشن محمدارشد نیشنل بینک پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ خان MCB کے محمد حیدر خان UBL کے ذوالفقار عباس خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شوٹنگ بال، باسکٹ بال ،سائیکل ریس کے کا میاب کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گیئں۔

میڈیاکوآرڈینٹر
03003541517
03082220321