ذاکر نائیک کی فاؤنڈیشن پر غیر ملکی چندے وصول کرنے پر پابندی

Dr. Zakir Naik

Dr. Zakir Naik

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کر کے اس کے لائسنس کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

وزارت داخلہ نے ذاکر نائیک کی ایک اور این جی او آئی آر ایف ایجوکیشنل ٹرسٹ کو بھی پیشگی اجازت لینے کے درجہ میں رکھنے کا پراسیس شروع کر دیا ہے۔

اس کے تحت اسے بیرونی چندہ لینے کے لئے وزارت داخلہ سے اجازت لینی ہو گی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے سلسلہ میں ایک مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے جسے کابینہ کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔