نکاسی آب کے کنکشن کے حصول کے لئے بغیر اجازت سڑکوں کی کھدائی پر سخت ایکشن لینے کا اعلان

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کا ضلعی حدود میں روڈ کٹنگ اور فراہمی و نکاسی آب کے کنکشن کے حصول کے لئے بغیر اجازت سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی پر سخت ایکشن لینے کا اعلان، غیر قانونی اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لانے کی حکمت عملی تیار ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ ضلع کورنگی کی تمام یوسیز کی شاہراہوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر و ترقی کے ساتھ یوسیز کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنا نے کے لئے جدو جہد میں مصروف ہیں،یونین کمیٹیز کے منتخب نمائندوں اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا کر شہر کا مثالی ضلع بنایا جائیگا ان خیالا کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم پی اے عامر معین پیرزادہ اور فوکل پرسن ایس معین کے ہمراہ کورنگی زون کی مختلف یونین کمیٹیز میں اندرونی گلیوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر یونین کمیٹیز کے منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے روڈ کارپیٹنگ کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے کورنگی زون کے دورے پر مختلف یونین کمیٹیز میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود لاتعداد مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے مسائل حل اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنا یا جائیگا علاقائی سطح پر عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر موقع پر موجود افسران کو عوامی شکایات کے ازالے کے لئے احکامات دیتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے عوامی مطالبہ پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کی درستگی کو بہتر بنا کر عبادت گاہوں کے اطراف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو یقینی بنا یا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی