ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم برنٹ کا پہلا ٹریلر جاری

Brent

Brent

ہالی وڈ (جیوڈیسک) معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر شیف بن گئے، ڈرامے سے بھرپور نئی ہالی وڈ کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری۔ ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈلے کوپر کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ’برنٹ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار جان ویلس کی اس فلم کی کہانی ایڈم جونز نامی ایک ایسے شیف کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے نامناسب رویے اور ڈرگس کے استعمال کرنے پر اپنا کیرئیر تباہ کر لیتا ہے، تاہم اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش کرنے کے لیے ٹیم کے ہمراہ ایک بار پھر لندن کے ٹاپ ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں کی تیاری شروع کر دیتا ہے۔

اسٹیسی شیر، ایروِن اسٹاف اور جان ویلس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں شیف کا کردار مشہور و معروف ہالی وڈ اداکار بریڈلے کوپر نے نبھایا ہے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایما تھامپسن، سیانا مِلر، اومر سے، ڈینیئل بروہل، میتھیؤ رائیس، الیسیا ویکانڈر اور اوما تھرمن شامل ہیں۔

دی وِیسینٹ کمپنی کے تحت بننے والی ڈرامے اور کامیڈی مکس تڑکا لِئے یہ فلم رواں سال 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔