ڈریوڈ اور جے وردھنے کو آئی سی سی میں اہم عہدے مل گئے

Dravid and Jayawardene

Dravid and Jayawardene

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ اور سری لنکن سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو کرکٹ کمیٹی کے لئے 3 سال کے لئے منتخب کر لیا ہے۔

دونوں سابق کپتان سکاٹ لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس سے قبل 31 مئی کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے انیل کمبلے کی بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد وہ 2018ء تک چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ انیل کمبلے کو اس سے قبل 2012ء میں کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔