پیرمحل نجی سکول کی وین کو اچانک آگ لگ گئی

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (راحیل گجر سے) نجی سکول کی وین کو اچانک آگ لگ گئی وین بچوں کو سکول سے چھٹی کے بعد گھر چھوڑنے کے بعد ڈرائیور نے وین لاکر سکول گیٹ کے قریب کھڑی کی تھی کہ اچانک وین میں آگ بھڑک اٹھی وین دیکھتے ہی دیکھتے جل کر راکھ ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق بھسی روڈ پر واقع چک نمبر 681/22 گ ب میں موجود ڈی ایس نامی نجی پبلک سکول کی وین جوکہ بچوں کو پک اینڈڈراپ کی سہولت فراہم کیے ہوئے ہیں چھٹی کے بعد بچوں کو گھروں میں پہنچانے کے بعد ڈرائیور نے یونہی وین سکول گیٹ پر کھڑی کی وین میں آگ لگ گئی۔

جس سے وین مکمل طورپر جل کر تباہ ہوگئی یادرہے کہ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے سکولوں کے بچوں کولانے لے جانے والی گاڑیوں کو چیکنگ کرنے کی بجائے کھلے عام پٹرول کی ٹینکیاں رکھنے کی آزادی دے رکھی ہیں۔