تھر میں گرمی اور بیماری سے مزید 5 مور ہلاک

Peacock Dead

Peacock Dead

تھر (جیوڈیسک) تھر کے صحرا میں شدید گرمی اور بیماری کے باعث فطری حسن کے شاہکاروں کی نسل کشی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ڈیپلو کے گاؤں میں مزید 5 مور مر گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق گذشتہ 4 روز کے دوران ڈیپلو کے گاؤں کھاڑک میں مزید 5 مور مر گئے جس کے بعد یکم اپریل سے اب تک مرنے والے موروں کی تعداد 218 ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ وائلڈ لائف سندھ غلام سرور جمالی نے بتایا کہ تھر میں 8 ٹیمیں متاثرہ دیہات میں جا کر موروں کو ادویات دے رہی ہیں۔