نشے کے عادی سنگدل باپ نے اپنے نو ماہ کے کمسن بیٹے کو گلا دبا کر مار دیا

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تھانہ سٹی واہ کینٹ کے علاقہ ڈھوک جھاٹلہ میں نشے کے عادی سنگدل باپ نے اپنے نو ماہ کے کمسن بیٹے کو گلا دبا کر مار دیا۔

بیوی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ڈھوک جھاٹلہ کی رہائشی نادیہ بی بی نے تھانہ سٹی واہ کینٹ میں درخواست دی کہ اسکے شوہر صلاح الدین جو کہ نشے کا عادی ہے نے اپنے بیٹے نو ماہ کے عبدالوہاب کو گلا دبا کر مار دیا۔

معلوم اس وقت ہوا جب میںکمرے میں آئی تو بچے کے منہ سے خون نکل رہا تھا،بچے کی سانس بند ہوچکی تھی، میں نے شور مچایا جس پر اہل محلہ ا کھٹا ہوگئے،بچے کو ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس تھانہ سٹی واہ کینٹ نے بیوی کی دخواست پر ملزم صلاح الدین کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038