دبئی ائر شو، طیاروں کے فضا میں شاندار کرتب، پاکستان سمیت 60 ممالک کی کمپنیوں کی شرکت

Dubai Air Show

Dubai Air Show

دبئی (جیوڈیسک) چودھواں ائر شو شروع ہو گیا جس میں ساٹھ ملکوں سے گیارہ سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ ائر شو کا آغاز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے طیاروں کی پرواز سے ہوا، پانچ روزہ شو میں ایک سو ساٹھ مسافر اور فوجی طیارے پیش کئے جائیں گے۔

شو میں تھری ڈی پرنٹر اور حال ہی میں قائم کئے گئے ادارے یو اے ای سپیس ایجنسی نے بھی اپنے سٹال لگائے ہیں، دبئی ائر شو ہر دو برس بعد منعقد کیا جاتا ہے، دو ہزار تیرہ میں ہوئے شو میں ریکارڈ بیس اعشاریہ ارب ڈالر کے سودے ہوئے تھے۔