دبئی: برج خلیفہ کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل میں آتشزدگی، 14 افراد زخمی

Dubai Fire

Dubai Fire

دبئی (جیوڈیسک) دبئی مال اور برج الخلیفہ کے قریب 63 منزلہ فائیو سٹار ہوٹل دی ایڈریس ڈاؤن ٹاؤن میں سال نو کی تقریبات جاری تھیں کہ اس دوران 991 فٹ بلند ہوٹل کی 19 ویں منزل پر آگ لگ گئی۔ جس کے بعد دبئی مال کو بھی خالی کرا لیا گیا۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 60 منزلوں سے زائد والی عمارت کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس وقت آگ لگی وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے۔

جن میں غیرملکی سیاح بھی شامل تھے۔ آگ لگنے سے چودہ افراد زخمی ہو گئے جبکہ دھویں سے ایک شخص کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔