دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لئے

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل میں دن کے اختتام تک پاکستان نے 282 رنز بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

کپتان مصباح الحق نے 102 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود 54، محمد حفیظ 19 اور شعیب ملک 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یونس خان 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز اینڈرسن، معین علی، سٹوکس اور مارک وُڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسد شفیق 46 رنز پر کپتان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ مصباح الحق نے ریورس سویپ لگا کر سنچری بنائی۔

مصباح نے آج ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی نویں سنچری مکمل کی۔ کپتان مصباح الحق نے پانچ چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ یاد رہے کہ بطور کپتان مصباح الحق کی یہ ساتویں سنچری ہے، جس کے بعد انہوں نے انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

مصباح الحق کی سنچری کی تکمیل پر پوری قوم کی طرح ان کی اہلیہ نے بھی انہیں بھرپور داد دی جو وہاں سٹیڈیم ہی میں موجود تھیں۔