دبئی: سوشل میڈیا پربغیر اجازت کسی کی تصویریں ڈالنے پر قیدو جرمانہ

Dubai Law

Dubai Law

دبئی (جیوڈیسک) بغیر اجازت کسی کی تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے والے مشکل میں پڑ سکتے ہیں ،متحدہ عرب امارات میں ایسی حرکت پر 6 ماہ کی قید اور 5 لاکھ درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دبئی پولیس کے سربراہ نے آگاہی مہم شروع ہونے کے موقع پر کہا کہ سوشل میڈیاکےبہت سے صارفین اس قانون سے آگاہ نہیں ہیں ،جس سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق بغیر اجازت کسی کی تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے والے کو 5 لاکھ درہم جرمانہ اور 6 ماہ کی قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ایسا صرف تفریحاً کرتے ہیں،لیکن اس کے انجام سے آگاہ نہیں ہوتے ۔