ٹیکسلا : تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

Accident

Accident

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔۔

ڈیمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈیمپر نمبری C1031جو کہ حسن ابدال سے راولپنڈی کی طرف جارہا تھا ، تیز رفتاری کے باعث ڈارئیور گاڑی کو قابو نہ رکھ سکا اور نیو سٹی واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر گھر جانے والے بیس سالہ نوجوان محمد آصف بھٹی ولد محمد صدیق بھٹی پر چڑ ھ دوڑا اور موٹر سائیکل سوار کو بری طرح کچل دیا۔۔

وہاں موجود لوگوں نے نوجوان کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہپستال پہنچایا مگر نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ، جبکہ ٹرک کو قبضہ میں لیکر نامعلوم ڈرائیور کے تھانہ صدر واہ کینٹ میں مقدمہ کا اندارج کر لیا گیا۔۔