فنیر باھچے نے ڈچ ٹیم کو شکست دے دی

Fanair Bahchy Win

Fanair Bahchy Win

استنبول (جیوڈیسک) فنیر باھچے نے یو ای ایف اے یورپی لیگ کے اے گروپ کے دوسرے میچ میں ڈچ ٹیم فین رود کو ایک۔ 0 سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں لیڈر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

استنبول میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف کے 18 ویں منٹ میں ایمینول ایمی نیکے نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ میچ کے آخر تک جاری رہی۔

اس نتیجے کے بعد فنیر باھچے 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سر فہرست ہے۔