ڈوئیاں میں پانچواں سالانہ البرکت فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا

Flood Light Cricket

Flood Light Cricket

کوٹلہ ارب علی خاں (زاہد اقبال زیدی) ڈوئیاں میں پانچواں سالانہ البرکت فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی رئیس اعظم کوانکھ مرزا عرفان بیگ (سرپرست اعلیٰ اتفاق کلب کوانکھ) ،چوہدری ولائیت اللہ اویس ڈوئیاں چیئرمین یونین کونسل دلاور پور،چوہدری فیصل گجر( صدر کوٹلہ پریس کلب،بیورو چیف روزنامہ جذبہ گجرات)،ملک محمد وسیم (ایم ڈی یونائیٹڈ موبائلز کوٹلہ)ودیگر تھے ۔چوہدری ولائیت اللہ اویس نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

انتظامیہ نے مہمانوں سے دونوںٹیموں کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چوہدری علی رضا ڈوئیاں ،ملک محمد وقاص تھے۔ٹورنامنٹ میں کل چالیس کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ونر ٹیم کو پہلا انعام سی ڈی 70 موٹرسائیکل اور ٹرافی جبکہ دوسرا انعام 10 ہزاربمعہ ٹرافی تیسرا انعام مین آف دی سیریز 25سو روپے بمعہ ٹرافی دی جائے گی ۔جبکہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری تنویر احمد کوٹلہ چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ہوں گے۔