بہت کما لیا اب پیسے کے پیچھے بھاگنے کا شوق نہیں، ریشم

Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت کمالیااب مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا شوق نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ بوڑھی اداکارائیں اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کے لیے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں، جب بوڑھی اداکارائیں بھی خود کو ہیروئن کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں نے اپنی زندگی میں بہت پیسہ کمایا اور وہ بھی بغیر کسی کی منتیں ترلے کر نے کے میرٹ پر فلمیں کرکے کمایا ہے، مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا کوئی شوق نہیں، صرف عزت اور شہرت چاہتی ہوں۔