زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری

 Pakistan Army Relief Operation

Pakistan Army Relief Operation

راولپنڈی (جیوڈیسک) باجوڑ، چترال، شانگلہ اور شاہراہ قراقرم سے ملحقہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ پاک آرمی کے کیمپس میں 1 ہزار 735 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ 5 ٹن ادویات تقسیم کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پینے کے صاف پانی کے لیے 49 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ 42 ریلیف کیمپ قائم کیئے گئے ہیں جبکہ متاثرین میں 25 ٹن راشن، 3 ہزار 764 خیمے تقسیم کئے گئے ہیں۔