زلزلے اور بحران خدائی وارننگ ہیں حکمرانوں اور پوری قوم کو اپنا محاسبہ کرنا ہو گا۔ ایم اے تبسم

M A Tabassum

M A Tabassum

لاہور: اسلام کالے دھن کو سفید کرنیکی ہرگز اجازت نہیں دیتا ،ٹیکس چوری شرعا’قانوناً اور اخلاقاً بڑا جرم ہے ۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے قانون پر بلاامتیاز عمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کیاانہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو سزائیں دی جائیں ، کالا دھن سفید کرنیکی پالیسی کا مقصد کرپٹ لوگوں کو بچانا ہے ،انہوں نے کہاکہ اسلام کے درخشاں اصول و قوانین کو ترک کرنے سے پوری قوم مصیبت میں مبتلا ہو چکی ہے ۔ ٹیکس کی بجائے عشر و زکواة کا معاشی نظام قائم کیا جائے۔

اسلامی معیشت اور خود انحصاری کا راستہ اختیار کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ زلزلے اور بحران خدائی وارننگ ہیں حکمرانوں اور پوری قوم کو اپنا محاسبہ کرنا ہو گا۔ مغرب نے اسلامی معاشرے میں بے حیائی کا ناسور پھیلا دیا ہے۔