ہولناک زلزلہ : خیبرپختونخوا میں مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 225 ہو گئی

KPK Earthquake

KPK Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں زلزلے سے زخمی ہونے والے مزید چار افراد دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 225 ہو گئی، 12 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 225 ہو گئی۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں شانگلہ میں ہوئیں جن کی تعداد پچاس ہے۔

چترال میں 32 ، سوات میں 34 ، دیرلوئر میں چوبیس ، دیراپر میں سترہ ، تورغر میں بیس ، کوہستان اپر میں گیارہ ، بونیر میں نو ، پشاور میں چار ، چارسدہ اور مردان میں تین تین افراد دم توڑ گئے۔