زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت امدادی کیمپ قائم

Karachi

Karachi

کراچی : جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت ضلع بھر میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔

امدادی کیمپس پاور ہائوس چورنگی نارتھ کراچی، نصیر آباد گلبرگ، واٹر پمپ دستگیر، 7 نمبر بس اسٹاپ ناظم آباد، الخدمت میت بس اسٹاپ ڈاکخانہ، نالہ اسٹاپ نیو کراچی، بورڈ آفس نارتھ ناظم آباد اور گلشن معمار گڈاپ وسطی میں لگائے ہیں۔

ان کیمپس میں زلزلہ زدگان کیلئے عوام غذائی اجناس، دودھ، کپڑے، کمبل اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء جمع کرا رہے ہیں جب کہ نقد رقوم اور عطیات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔