مشرقی بھارت میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، حادثے میں 23 افراد ہلاک

India Train Accident

India Train Accident

آندھراپردیش (جیوڈیسک) بھارت میں ٹرین کا انجن اور آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

حادثہ مشرقی علاقے آندھرا پردیش میں پیش آیا۔