الیکشن کمیشن؛ شریف فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی منظوری

ElectionCommission Pakistan

ElectionCommission Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر وزیراعظم اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم، ان کے خاندان، وزیر خزانہ اسحق ڈارکے اثاثوںکی تفصیلات مان گی تھیں، دوسری طرف تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور خاندان کے دیگر افرادکو نااہل قرار دینے کیلیے ریفرنس تیارکر لیے جو چند روز میں دائر کر دیے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف نااہلی کے حوالے سے ریفرنس جمعرات کو الیکشن کمیشن میں دائرکرے گی، 2013 کے عام انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف کے مد مقابل تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے بھی پانامہ لیکس کے انکشافات اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس تیارکر لیا جو آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن لاہور میں جمع کرا دیا جائے گا،نواز شریف فیملی کے اثاثوںکے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں لطیف کھوسہ اور نیر بخاری نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی تھی کہ1990 سے2013 کے دوران شریف فیملی کے جمع کرائے گئے تصدیق شدہ کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں کی تفصیلات دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن یہ تفصیلات جلد فراہم کردے گا، پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف کھوسہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اورکیپٹن(ر) صفدرکے خلاف ریفرنس تیارکر لیا ہے جس کی حتمی منظوری بدھ کو پارٹی کی قانونی کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

کمیٹی میں فاروق نائیک، نیر بخاری، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ شامل ہیں، انھوں نے بتایا کہ ریفرنس کے ہمراہ الیکشن کمیشن کو ٹھوس شواہد بھی دیے جائیں گے جن میں شریف خاندان کے اثاثوںکی تفصیلات، ان کے بیانات، سی ڈیز سمیت دیگر مواد شامل ہے،این این آئی کے مطابق لطیف کھوسہ نے کہا کہ نااہل شخص کو عوام کی نمائندگی کا حق حاصل نہیں، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف اور شریف خاندان کے خلاف آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہ اترنے پر ریفرنس دائر کریں گے، انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسپیکر ایازصادق کو آج یوسف گیلانی کا بیٹا یاد آگیا جبکہ سلمان تاثیر کا بیٹا بھی اغوا ہوا تھا، انھوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نواز شریف چلے جائیںگے تو جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا بلکہ مضبوط ہوگی، انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔