ای سی سی : پاکستان مشین ٹول فیکٹری، تاپی اور پی آئی اے کیلئے فنڈز کی منظوری

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے لیے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جس سے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تاپی گیس پائپ لائن کی سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے حصے کی منظوری بھی دی ہے جس کے تحت پاکستان تاپی گیس منصوبے کے لئے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ای سی سی نے پی آئی اے کے لئے چار ارب 40 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی۔

جبکہ پی آئی اے کے لئے بینک گارنٹی میں بھی چھ ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے لئے بینک گارنٹی 140 ارب روپے سے بڑھا کر 146 ارب روپے کر دی گئی ہے۔