اقتصادی راہداری کیخلاف عالمی اتحاد بنتا جا رہا ہے: مشاہد اللہ

Mushahid Ullah

Mushahid Ullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بین الاقوامی اتحاد بنتا جا رہا ہے طاہر القادری سیاسی اداکاری کر رہے ہیں ٗ اپوزیشن کا سڑکوں پر آنے سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طاہر القادری کس بات پر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ طاہر القادری ملکی سیاست کا حصہ نہیں اسلئے انکا پانامہ ٹی او آرز سے تعلق نہیں بنتا۔ پیپلز پارٹی سنجیدہ جماعت ہے وہ ان کے دھرنوں میں نہیں آئیگی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ طاہر القادری اقتدار حاصل کرنے کیلئے دھرنے دے رہے ہیں لیکن ان کی اقتدار کے حصول کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

عوام نے ان کا چہرہ دیکھ لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔