ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے، نائب وزیر اعظم

Mehmet Ali Shamshaik

Mehmet Ali Shamshaik

ترکی (جیوڈیسک) نائب وزیر اعظم مہمت علی شمشیک کا کہنا ہے کہ ترک معیشت کی بنیادیں مضبوط ہیں اور اس نے بھرپور طریقے سے غیر متوقع حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ جناب شمشیک نے غازی این تپ میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

پریس کی عدم موجودگی میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد اعلانات جاری کرنے والے وزیر شمشیک نے بتایا کہ ” ترکی اپنی قوم کی خصوصیات کے ساتھ کہیں زیادہ خوشحال، پر استحکام اور امن و آشتی کا مالک ایک ملک ہے، عالمی میدان میں بھی ہمارا ملک ایک بڑے اداکار کی حیثیت سے اپنا سفر جاری رکھے گا۔ ”

انہوں نے ملک میں حالیہ فوجی بغاوت کے ملکی معیشت پر اثرات کے حوالے سے کہا کہ ” ترکی کا جمہوری نظام کہیں زیادہ طاقتور ہے ، اس کا مستقبل درخشاں اور اس کا سیاسی استحکام کہیں زیادہ مضبوط بن چکا ہے۔ ہماری بنیادیں پہلے سے ہی کافی مضبوط ہیں۔ ہم اصلاحات کی بدولت ملک و وطن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔”