معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحق ڈار کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مثبت بجٹ تجاویز شامل کریں گے، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، اصلاحات کسی بھی شعبے میں آسان نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی کیا جائے، دو ہزار اٹھارہ تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا پلان ہے، حکومت معاشی اہداف کامیابی سے حاصل کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے معیشت کو نقصان نہیں ہونا چاہئے، مخالفین دعوؤں کی بجائے بیٹھ کر پلان بنائیں، مل کر کام کریں تو معاشی شرح نمو آٹھ فیصد تک چلی جائے، فنانشنل ڈسپلن کی وجہ سے بجٹ خسارہ آٹھ اعشاریہ آٹھ سے کم کر کے چار اعشاریہ تین فیصد پر لے آئے ہیں۔