ایکواڈور میں ہولناک زلزلہ، 41 افراد لقمہ اجل بن گئے

Ecuador Earthquake

Ecuador Earthquake

ایکوا ڈور (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں زلزلے نے تباہی مچادی ، 41 افراد لقمہ اجل بن گئے ، درجنوں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی ۔ درجنوں افراد جاں بحق ، بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ۔7.8شدت کے زلزلے سے بڑی تعداد میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

شہری ملبے تلے دبے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے ۔ زلزلے سے عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ شمالی ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کرتے ہوئے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 19 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز موزین شہر کا نواحی علاقہ تھا جس سے 170 کلومیٹر دور دارالحکومت کیوٹو میں بھی عمارتیں ہل گئیں۔