ایکواڈور میں فوجی طیارہ جنگل میں گر کر تباہ، 22 افراد ہلاک

Ecuador Plane Crash

Ecuador Plane Crash

کیٹو (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں 19 اہلکاروں سمیت 22افراد ہلاک ہو گئے۔

ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا کے مطابق حادثہ پاستاسا صوبے کے جنگلات میں پیش آیا، جہاں فوجی اہلکار پیراشوٹ کورس میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے۔

حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے جن میں 19فوجی اہلکار، 2پائلٹ اور ایک میکینک شامل ہے۔ حکام کے مطابق اب تک حادثے کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔